حیدرآباد۔11اگسٹ(اعتمادنیوز) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی
حکومت کے گورنر کو خصوصی اختیارات کے حوالگی کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے
کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید کے بل میں دفعہ نمبر 8کے تحت گورنر کو
خصوصی اختیارات سونپے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کے
سوالات کا جواب
دیتے ہوئے کہا کہ دستور میں اس فیصلہ کا ثبوت پایا جاتا
ہے۔ جسکے تحت گورنر لا اینڈ آر ڈر ‘ ریاست کے دا خلی معاملات ‘ اور دیگر
داروں کے تحفظ کی ذمہداری گورنر کو سونپی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہ یہ
فیصلہ یو پی اے حکومت نے ہی کی ہے۔ تاہم راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کی ٹی
آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے شدید تنقید کی۔